شیر افضل مروت نے تحریک انصاف کی وہ 2غلطیاں بتا دیں جن کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے تحریک انصاف کی وہ 2غلطیاں بتا دیں جن کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے ۔ ہم نے 2غلطیاں کیں جن کی ہم بھاری قیمت ادا کررہے ہیں، پہلی غلطی تب ہوئی جب عمران خان نے ہمیں شیرانی صاحب کی پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے کیلئے کہا تاکہ بلے کا نشان ہاتھ سے جاتا ہے تو شیرانی صاحب کی پارٹی کی شکل میں متبادل ہو، اس کیلئے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان، اسد قیصر اور مجھے ٹاسک دیا گیا، شیرانی صاحب کی پارٹی سے اتحاد کی بات ہونے کے بعد اچانک ان کا پتا کٹ گیا، اس کے بعد بلے باز سامنے آگیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں