’’ٹولنٹن مارکیٹ میں صبح صبح مری مرغی کے ٹرک آتے ہیں اور یہ والی مرغی ۔۔‘‘لاہور ہائیکورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف

لاہور ہائیکورٹ نے رمضان المبارک میں مارکیٹوں کو رات 12 بجے جبکہ ہفتہ اور اتوار کی رات ایک بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دیدی ہے ۔تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت کی جس دوران عدالت نے ریسٹورنٹس سے پارکنگ سے متعلق پلان طلب کرلیا، ممبر جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ ریسٹورنٹس کی پارکنگ کم ہوتی ہے اور ڈائنگ ہال بہت بڑے بڑے ہوتے ہیں۔عدالت نے جوڈیشل کمیشن کے زسٹاف کے ساتھ ریسٹورنٹ کے مالک کی بدتمیزی کرنے کا نوٹس لے لیا، عدالت نے فوری طور پر اس مذکورہ ہوٹل مالک کو پوائنٹ آؤٹ کرکے آگاہ کرنے کی ہدایت کردی۔جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ یہ مائنڈ سیٹ بن چکا ہے، ہم تو بہتری کے لیے کام کررہے ہیں سب کو اس میں تعاون کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں