17 سالہ نوجوان نے ماں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر باپ کو قتل کردیا

 نوجوان نے ماں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر باپ کو قتل کردیا۔ 

کامونکی کےعلاقے کوٹلی نواب میں بیٹے کے ہاتھوں باپ کے قتل کے واقعہ کی اطلاع ملی ہے،سترہ سالہ ابوہریرہ نے اپنے والد سیف اللہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ مقتول کے بیٹے کو اپنی والدہ اور بہنوں پر باپ کے تشدد کے واقعہ پر اشتعال آیا اور اس نے فائرنگ کر کے باپ کو قتل کر دیا۔  پولیس کا کہنا ہے کہ ابوہریرہ کا والد سیف اللہ منشیات فروشی میں بھی ملوث تھا ۔ ابوہریرہ باپ کی منشيات فروشی کی وجہ سے بھی اپنے والد سے رنجش تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں