منگنی ٹوٹنے کا دکھ، نوجوان نے منگیتر کو فائر مار کے خود کشی کر لی

 خانیوال میں 26 سالہ نوجوان نے منگیتر کو قتل کر کے خودکشی کر لی۔

خانیوال کے علاقے چراغ بیلا میں 26 سالہ مبشر اور 20 سالہ رابعہ کی پسندیدگی کی بنیاد پر گھر والوں نے منگنی کر دی جو لڑکی کے والد نے 2 روز قبل توڑ دی۔

2 روز قبل والد نے منگنی توڑ دی جس پر لڑکے نے منگیتر کے گھر جا کر پہلے اسے گولیاں ماریں پھر باقی پستول اپنے اوپر خالی کر لیا۔ 

پولیس نے دونوں لاشیں قبضے میں لے لیں جبکہ لڑکی کے والد کی رپورٹ پر مبشر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں