ڈاکوﺅں نے ریسکیو 1122کے آفیسر کو اغواءکرکے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کر دیا

 بہاولپور کے قریب کچے کے ڈاکوﺅں نے ریسکیو 1122کے ایک آفیسر کو اغواءکرکے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کر دیا۔ ڈاکوﺅں کی طرف سے سلیم ہاشمی نامی مغوی کی ایک ویڈیو اس کی فیملی کو بھیجی گئی ہے۔ 
ویڈیو میں مغوی سلیم ہاشمی اپنی فیملی سے کہہ رہا ہوتا ہے کہ تاوان کی رقم کا جلد بندوبست کرکے اسے رہا کرایا جائے۔ رپورٹ کے مطابق سلیم ہاشمی کو 15فروری کو اغواءکیا گیا تھا۔ اس واردات کا مقدمہ نامعلوم اغواءکاروں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ 
ریسکیو 1122کے اعلیٰ حکام کی طرف سے آئی جی پنجاب کو ایک خط کے ذریعے درخواست کی گئی ہے کہ سلیم ہاشمی کی بازیابی کے لیے فوری ایکشن لیا جائے۔ دوسری طرف ریسکیو 1122کی ٹیموں نے تاوان کی رقم اکٹھی کرنے کے لیے پنجاب بھر میں چندہ جمع کرنا شروع کر دیا ہے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں