پی ایس ایل 9، ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی

پاکستان سپر لیگ 9 کے 20 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے196 رنز کے جواب میں پشاور زلمی کی بیٹنگ لائن بری طرح لڑکھڑا گئی۔ 

پشاور زلمی نے چھٹے اوور میں 18 رنز بنائے ہیں جبکہ اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں، صائم ایوب 1، محمد حارث1 ، کیڈ مور12 جبکہ بابر اعظم اور روومین پاؤل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔  اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں4 وکٹوں کے نقصان پر 196رنز بنائے، منرو15 اور الیکس ہیلزصفر، آغا سلمان37، شاداب خان80رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،جورڈن26 رنز اور اعظم خان 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔  پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب نے 2, ووڈنے1 جبکہ سلمان ارشاد نے بھی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں