پی ایس ایل 9، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ کا ٹاس ہوگیا

 پاکستان سپر لیگ 9 کے 20 ویں میچ کا ٹاس ہوگیا ہے ۔ 

پشاور زلمی کی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دےدی ، بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈز ایک مضبوط ٹیم ہے، کوشش کریں گے کہ ان کو کم سے کم سکور تک محدود رکھیں۔ اس موقع پر اسلام آباد یونائیٹڈز کی کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کے پاس بہترین باؤلرز موجود ہیں لیکن ہماری بیٹنگ لائن بھی بھرپور فارم میں ہے ، کوشش ہے کہ آج شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا جائے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں