شعیب اختر کے گھر ننھی پری نے جنم لے لیا 

 پاکستان کے معروف باؤلر شعیب اختر بیٹی کے باپ بن گئے۔

ق شعیب اختر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نومولود بیٹی کیساتھ تصویر شیئر کی، انہوں نے اپنے بیٹے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میکائیل کو اب بہن مل گئی ہے، اللہ تعالیٰ نے ہمیں پیاری سی بیٹی سے نواز دیا۔

انہوں نے اپنی بیٹی کا نام بھی اپنے مداحوں سے شیئر کیا، ان کا پوسٹ میں کہنا تھا کہ بیٹی کا نام نورے علی اختر رکھا ہے جو آج 19 شعبان عین نماز جمعہ کے وقت دنیا میں آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں