کراچی( آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی سے متعلق صدارتی ریفرنس 10 سال سے سپریم کورٹ میں سماعت کا منتظر ہے۔
پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر جاری ہونیوالے بیان میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ قوم نے بھٹو کی پھانسی کو عدالتی قتل قرار دے دیا ہے، پھانسی کی سازش میں ملوث کردار تاریخ کے کوڑے دان میں سڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور 1973ء کا آئین بھٹو کی امانت ہے جس کی ہر صورت حفاظت کی جائے گی اور اس کے لیے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کیاجائے گا۔