رمضان المبارک میں بڑی خوشخبری،  سینیٹ میں سود کے خاتمے سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور 

 اسلام آباد( آن لائن ) سینیٹ نے سود کے خاتمے سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے اجلاس میں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے سود کے خاتمے سے متعلق قرار داد پیش کی جو کہ متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے 

وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث بخش پاشا نے قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ملک کی اکنامی سود فری ہو ، حکومت سود کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے۔یاد رہے کہ حکومت نے شرعی عدالت کے سود کے خاتمے کے فیصلے کیخلاف اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی اپیلیں سپریم کورٹ سے واپس لے لی ہیں۔ چیف جسٹس نے اپیلیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں