لاہور(آئی این پی ) پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 کرکٹ سیریز کے لئے لاہور میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 14 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔
ابتدائی طور پر لاہور میں شیڈول تین ٹی ٹونٹی میچز کے ٹکٹ دستیاب ہونگے، لاہور میں ٹی 20 میچز 14، 15 اور 17 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار روپے رکھی گئی ہے، پریمیم ٹکٹ ایک ہزار، فرسٹ کلاس کی 500 اور جنرل سٹینڈ کی ٹکٹ 250 روپے میں دستیاب ہوں گی۔
راولپنڈی اور کراچی کے میچز کے لئے ٹکٹس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔