دبئی آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ 2023 کے لوگو کی رونمائی کر دی ۔)
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری لوگو میں ورلڈ کپ کی ٹرافی دکھائی گئی ہے جبکہ اس کے نیچے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سفید رنگ میں لکھا گیا ہے۔ ٹرافی کے گرد کرکٹ کے شائقین اور تماشائیوں کو دکھایا گیا ہے جو ان کے جوش و خروش کا غماز ہے۔ ڈیزائن میں گہرا جامنی رنگ استعمال کیا گیا ہے جو ورلڈ کپ 2023 کے لوگو کو جاذب جاذب نظر بناتا ہے