مظفر گڑھ میں سفاک ملزم نے 2 بچوں کو ذبح کرکے گوشت تقسیم کردیا

پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں سفاک ملزم نے 2 بچوں کو ذبح کرکے گوشت تقسیم کردیاہوا کچھ یوں کہ پہلے مظفرگڑھ کے علاقے خان گڑھ میں3 بچوں کو اغوا کیا گیا، 8 دسمبر کو اغوا کیے جانے والوں میں 7 سالہ علی حسن، اس کی ڈیڑھ سالہ بہن حفظہ اور ان کا 3 سالہ کزن عبداللّٰہ شامل تھا،واردات کے بعد تھانہ خان گڑھ پولیس نےمقدمہ درج کیا اور معاملے کی روایتی تفتیش میں مصروف رہی۔اہل علاقہ کی نشاندہی پر پولیس نے 11 دسمبر کو ملزم بلال کو ایک ڈیرے سے گرفتار کرکے 7 سالہ علی حسن کو بازیاب کروالیا۔ ملزم نے گرفتاری کے بعد بھی 3 روز تک دو دیگر مغوی بچوں سے متعلق کچھ نہ بتایا۔پھر یوں ہوا کہ بازیاب ہونے والے 7 سالہ علی حسن کو تین روز بعد ہوش آیا تو اس کی نشاندہی پر ڈیڑھ سالہ حفظہ اور 3 سالہ عبداللّٰہ کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں