سائفر کو رکھنا کیسے ہے اور تلف کیسے کرنا ہے، سب چیزوں کی گائیڈ لائن ہوتی ہیں،شاہ محمود قریشی کا جج سے مکالمہ

اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران شاہ محمود قریشی نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ سائفر آئے دن آتے رہتے ہیں،سینکڑوں سائفر پڑھے اور ان پر ہدایات بھی دیں،سائفر کو رکھنا کیسے ہے اور تلف کیسے کرنا ہے، سب چیزوں کی گائیڈ لائن ہوتی ہیں۔سائفر کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کردی گئی،فرد جرم آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عائد کی، شاہ محمود قریشی اور عمران خان نے صحت جرم سے انکار کردیا

اپنا تبصرہ بھیجیں