عوام سے خوف زدہ لوگ الیکشن التوا ءکے شوشے چھوڑ رہے ہیں، سراج الحق

امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ عوام سے خوف زدہ لوگ الیکشن التوا ءکے شوشے چھوڑ رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں سراج الحق کاکہنا تھا کہ امن و امان کے قیام کے لیے بروقت شفاف انتخابات کا انعقاد ضروری ہے، خراب سیکیورٹی حکمرانوں کی نالائقی کا ثبوت ہے،جمہوری ممالک میں عالمی جنگوں کے دوران بھی عوام کو حق رائے دہی سے محروم نہیں کیا گیا، عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں پر خاندانی اجارہ داریوں کی وجہ سے جمہوری نظام مضبوط نہیں ہو سکا، لوگوں کے پاس جماعت اسلامی کی صورت میں بہترین متبادل موجود ہے،عوام نے8 فروری کو اپنے روشن مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں