” عمران رہے گا یا ہم “ رانا ثناءاللہ نے اپنے بیان کی وضاحت جاری کر دی 

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے اپنے بیان ” عمران رہے گا یا ہم “ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے سیاسی وجود مٹانے کی بات کی تھی ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق رانا ثناءاللہ نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو قتل کی دھمکی نہیں دی بلکہ میں نے سیاسی وجود مٹانے کی بات کی ، عمران خان کے خلاف ابھی قانون حرکت میں نہیں آیا، اس کا احتساب ہوگا، جو بھی برائی ہے وہ عمران خان پر ہی جا کر ختم ہو تی ہے ، عمران خان کا ایجنڈہ صرف ملک میں افرا تفری پھیلانا ہے ، عام انتخابات ایک ساتھ آٹھ اکتوبر کو ہوں گے ۔رانا ثناءاللہ کا کہناتھا کہ ووٹ کی طاقت سے عمران خان کا سیاسی وجود پاکستان سے مائنس ہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز رانا ثناءاللہ نے بیان دیتے ہوئے کہاتھا کہ عمران خان نے سیاست کو اس اسٹیج پر لاکر کھڑا کردیا ہے جہاں اب یا تو وہ رہیں گے یا ہم، اگر ہم سمجھیں گے کہ وجود کی نفی ہو رہی ہے تو ہر حد تک جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں