پاکستان میں ادارے بحران سے نمٹنے کے قابل نہیں رہے، ہیومن رائٹس کمیشن

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے ملک میں سیاسی بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیومن رائٹس کمیشن کی چیئرپرسن حنا جیلانی کاکہنا تھا کہ ادارے بحران سے نمٹنے کے قابل نہیں رہے،ملک میں سیاسی تدبراور قیادت کا فقدان ہے،سپریم کورٹ کے دو ججوں کے اختلافی فیصلے سے کئی بحث طلب پہلو سامنے آسکتے ہیں،عدلیہ اپنی اجتماعی دانش کے تحت کام کرے، سچی باتیں سامنے لائیں، ان پر بحث کریں، فل بینچ تشکیل دینے میں کیا رکاوٹ ہے؟

ان کا کہنا تھاکہ 2 اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کے پیچھے کوئی ایجنڈا تھا تو سیاستدان پارلیمنٹ میں بیٹھ کر بات کریں، کسی اور جانب نہ دیکھیں، الیکشن کے التوا کا جواز بتائیں، اپوزیشن غیر ذمہ دار ہے تو حکومت بھی بدلہ چکانے میں پیچھے نہیں۔

حنا جیلانی کا کہنا تھاکہ ایچ آر سی پی ثالثی کا کردار ادا نہیں کرے گا، سیاستدان بحران کا خود حل نکالیں، الیکشن تواتر سے ہونے چاہئیں، 30 اپریل کو الیکشن ضرور ہونے چاہئیں،  اگر 8 اکتوبر کو کرانے ہیں تو اس کیلئے معاہدہ ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں