افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے کہا ہے کہ پاکستان سے سیریز جیتنا ہماری ٹیم کے لیے سپیشل موقع ہے اور ایسے موقع پر ٹیم کی قیادت کرنا میرے لیے باعث فخر ہے ۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس سیر یز سے ہماری ٹیم کو سیکھنے کے لیے بہت چیزیں ملیں ، ہائی پریشر گیم میں اپنے اعصاب پر کس طرح کنٹرول رکھنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے دو میچوں میں ہماری بیٹنگ نے ہدف کا تعاقب بہترین انداز میں کیا ،تیسرے میچ میں بیٹنگ مشکلات کا شکار رہی ، ہماری ٹیم کو بہت سی چیزوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے،ہر گیم آپ کو سکھاتی ہے اور اس سیریز سے بھی سیکھنے کو بہت کچھ ملا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments