چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بائیو میٹرک تصدیق کروا لی ہے اور ان کی درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر کی جائے گی تاہم اس موقع پر دلچسپ موقع اس وقت آیا جب عمران خان نے نجی ٹی وی” جیونیوز” کے صحافی سے خصوصی گفتگو کی اور سوالات کے جوابات دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ سیکیورٹی سے مطمئن ہیں ؟چیئرمین پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ سیکیورٹی تو ہے ہی نہیں، سیکیورٹی تو صرف اپنی ہے ۔ صحافی نے عمران خان سے پوچھاکہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ”یا آپ ہیں یا ہم “، اس پر کیا کہیں گے ؟ سابق وزیراعظم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”اس کی کیا حیثیت ہے ، کس کا نام لے لیا تم نے “۔
اسی تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے صحافی نے عمران خان سے ایک اور سوال کیا کہ اب آپ صحت یاب ہیں کیا کوئی مذاکرات کریں گے ؟ پاکستان کی عوام کو سیاسی مفاہمت اور سیاستدانوں کی بات چیت کی ضرورت ہے ؟۔عمران خان نے اس سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتا ۔“