فیروز خان اور منیب بٹ کی صلح ہوگئی

 اداکار فیروز خان اور منیب بٹ اور ان کے اہل خانہ کے درمیان نمبر لیک کرنے کے معاملے پر صلح ہوگئی۔ فریقین میں صلح کرانے میں اہم کردار صاحبزادہ سلطان نے ادا کیا۔

فیروز خان نے منیب بٹ اور صاحبزادہ سلطان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا “میرے اور منیب بٹ کی فیملی کے درمیان جو بھی معاملہ ہوا اس کو اپنے بڑوں کی رہنمائی سے ہم نے یہیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ ایک فیملی کیطرح باہمی احترام و محبت کا تعلق قائم رکھیں گے۔”

اپنے آفیشل بیان میں فیروز خان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے غلطی سے ہرجانے کے نوٹس کے ساتھ اداکاروں کے ذاتی نمبرز بھی شیئر کردیے تھے ، انہوں نے غلطی کا احساس ہونے کے بعد چند ہی منٹوں میں اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی تھی۔ انہوں نے اپنے طرز عمل پر معذرت بھی کی۔

دوسری جانب منیب بٹ نے اپنے اور اہل خانہ کی طرف سے جاری بیان  میں کہا کہ انہوں نے فیروز خان کے خلاف کیس واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا اپنی سابق اہلیہ کے ساتھ مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے ۔ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے اور تمام لوگوں  کو ان کی پرائیویسی کا خیال کرتے ہوئے اس پرتبصرے سے گریز کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ فیروز خان  سے طلاق اور بچوں کی حوالگی کے کیس میں ان کی سابق اہلیہ سیدہ علیزے نے سابق شوہر پر تشدد کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد متعدد اداکاروں اور اداکاراؤں نے فیروز خان کے خلاف آواز اٹھائی تھی جس میں منیب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمن خان بھی شامل ہیں۔ اس معاملے پر فیروز خان نے ہرجانے کا نوٹس جاری کیا تھا جس میں انہوں نے اداکاروں کے پرسنل نمبرز بھی شیئر کردیے تھے جس کی وجہ سے انہیں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں