شاداب خان نے افغانستان سے تاریخی شکست کو نئے لڑکوں کی گھبراہٹ کا نتیجہ قرار دے دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑی انٹر نیشنل کرکٹ پہلی بار کھیل رہے ہیں ، ان کی گھبراہٹ کی وجہ سے شکست ہوئی لیکن ہمیں پتہ ہے کہ ینگ کرکٹر ز میں بہت ٹیلنٹ ہے اور ہم انہیں سپورٹ کرتے رہیں گے ۔

۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سٹیٹس کی گیم ہے ، ہمارا آغاز ٹھیک نہ تھا ، اگر پاور پلے میں 3 وکٹیں گر جائیں تو 70 فیصد میچ ہار جاتے ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کرکٹ میں ہار جیت گیم کا حصہ ہے ، نئے کھلاڑیوں کو سمجھنا چاہیے کہ اگر وہ آج پر فارم نہیں کر سکے تو کل وہ اچھا کھیلیں گے ، اپنے آپ کو پازیٹو رکھیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں