الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی کردیئے۔ جیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے الیکشن ملتوی ہونے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات اب 8 ستمبر کوہوں گے۔واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات 30 اپریل کو ہونا تھے ۔
الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 218(3)، الیکشن ایکٹ 2017کے سیکشن 58 اور 8 سی کے تحت ملتوی کیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے کے حوالے سے صدر پاکستان کو آگاہ کردیا گیا ہے ۔