کراچی میں اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا سلیم کھتری میں جاں بحق ہو گئے ۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق نیو کراچی میں اہلسنت والجماعت کے رہنما پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے،مولانا سلیم کھتری گھر سے باہر نکلے تو 2 موٹر سائیکل سواروں نے 6 گولیاں مار دیں ، فائرنگ کے نتیجے میں سلیم کھتری شدید زخمی ہو گئے جنہیں عباسی شہید ہسپتال منتقل کیاگیاتاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جہاں مولانا عبدالقیوم صوفی کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔