خفیہ اطلاع پر تعلیمی اداروں کے اطراف میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی ، کیا کچھ برآمد ہوا ؟

نارکوٹکس یونٹ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے  3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی 5 کلو آئس، 2کلو 300گرام چرس  برآمد کر لی۔ڈی ایس پی نارکوٹکس یونٹ مظہر اقبال کے مطابق گرفتار منشیات فروشوں میں ذکی خان،عقیل اور شہزاد شامل ہیں۔ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔ڈی ایس پی مظہر اقبال نے مزید بتایا کہ ملزمان تعلیمی اداروں کے اطراف میں منشیات فروشی میں ملوث تھے۔ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ علاقہ غیر سے منشیات لا کر لاہور میں سپلائی کرتے تھے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل اختر سکھیرا نے نارکوٹکس یونٹ کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور سہیل اختر سکھیرا کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کی تباہی کا باعث بنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں