صوبہ پنجاب کے محکمہ تعلیم نے رمضان المبارک میں سکولوں کے اوقات کار جاری کر دیئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ پیر سے جمعرات تک سکول ساڑھے 7 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک کھلیں گے ،جمعہ کو ساڑھے 11 بجے تک سکولز میں پڑھایا جائے گا ،ڈبل شفٹ والے سکولز 7:15 سے 12:15 اور 12:30 سے 4:30 بجے تک ہوں گے ۔