اوکاڑہ میں مفت آٹا پوائنٹ پر بھگدڑ، 4 خواتین بے ہوش، وزیراعلیٰ محسن نقوی کا نوٹس

 اوکاڑہ میں مفت آٹا پوائنٹ پر بھگدڑ مچنے سے  4 خواتین بے ہوش ہو گئیں جس کا وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نوٹس لے لیا۔

نجی ٹی وی” ڈان نیوز” کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بھگدڑ مچنے کے واقعے کا فوری نوٹس لیا اور خواتین کو طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات دیں، انہوں نے کمشنر ساہیوال سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کر لی۔

اُدھر پاکپتن میں آٹے کے حصول کیلئے آنے والے شہری پر پولیس نے تھپڑوں کی بارش کر دی۔ پاکپتن پلے گراؤنڈ پوائنٹ پر مفت آٹے کی تقسیم کے دوران جھگڑا ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں