سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان چالاک آدمی ہیں، وہ جھوٹ بولنے میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے صحافی شاہد میتلا کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ عمران خان مہارت سے جھوٹ بولتے ہیں جس پر لوگ یقین کر لیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی اور شہبازگل کو برہنہ کرنے سے متعلق انہوں نے احکامات نہیں دیئے، ایجنسیوں میں موجود شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار ایسے کام سر انجام دیتے ہیں جس سے اعلی افسران کا تعلق نہیں ہوتا۔
انہوں نے کراچی میں مریم نواز کے کمرے کا دروازہ توڑنے سے متعلق کہا کہ بریگیڈئیر حبیب اس وقت سیکٹر کمانڈر تھے، جنرل فیض نے مقدمہ درج کرنے کا کہا مگر نچلے لیول پر اہلکاروں نے احکامات سے کچھ زیادہ ہی کر دیا، ہم نے ذمہ دار افسر کو پوزیشن سے ہٹا دیا تھا۔