بلدیہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پرپڑوسیوں کے درمیان جھگڑے میں فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئیں، فائرنگ کرنے والا ملزم موقع پرسے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹاؤن تھانے کےعلاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن مستانہ چوک کے قریب گھرمیں فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طورپرسول ہسپتال لایا گیا جہاں خاتون کی شناخت 58 سالہ سلطانہ زوجہ تاج محمد کے نام سے کی گئی۔ایس ایچ اواتحاد ٹاؤن غلام رسول ارباب نے بتایا کہ فائرنگ زخمی خاتون کے پڑوسی بابو مسعود نے کی ہے جوموقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔