وفاقی اور پنجاب حکومت کا مفت آٹا پروگرام شہریوں کیلئے ذلت کا باعث بن گیا، اہلکاروں نے خاتون سمیت 2 افراد کو تھپڑ جڑ دیئے۔
نجی ٹی وی چینل” ایکسپریس نیوز” کے مطابق ہڑپہ میں مفت آٹے کے سٹال پر لڑائی ہو گئی اورگھونسے چل گئے، محکمہ فوڈکے اہلکار نے آٹا لینے آنے والے شہری پر تھپڑوں کی بارش کردی،جواباً شہری نے بھی محکمہ فوڈ کے اہلکار کو تھپڑمار دیئے ،ایس ایچ او ہڑپہ نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ۔
دوسری جانب پتوکی میں تھانہ سٹی کی لیڈی پولیس کانسٹیبل نے آٹا لینے آئی لڑکی پر تھپڑ جڑ دیا، متاثرہ لڑکی نے دہائی کرتے ہوئے کہاکہ ہم بھی کسی کی عزت ہیں، غریب سمجھ کر تھپڑکیوں مارا ۔