سینئر نائب صدر تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمارا ایٹمی پروگرام عالمی معیار کے مطابق ہے، قوم جاننا چاہتی ہے آئی ایم ایف نے حکومت سے کیا مطالبہ کیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سینیٹ کے فلور سے بیان داغا گیا، اس کی شدت اتنی تھی کہ ترجمان دفتر خارجہ کو وضاحت دینی پڑی۔ممتاز زہرا نے کہا کہ ہمارا نیوکلیئر پروگرام کسی ایجنڈے پر نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار ایک سینیٹر اور وزیر خزانہ ہیں، سوال یہ ہے انہوں نے سینیٹ میں ایسا بیان کیوں دیا۔ اسحاق ڈار ایٹمی اثاثوں کی بات کر رہےہیں، کیا اسحاق ڈار کو نیوکلیئر اثاثوں پر بات کرنی چاہئے تھی؟ قوم جاننا چاہتی ہے آئی ایم ایف نے حکومت سے کیا مطالبہ کیا۔ ہمارا ایٹمی پروگرام نہ صرف محفوظ ہے بلکہ عالمی معیار پر پورا اترتا ہے۔