وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کو اہم اجلاس طلب کرلیا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اتحادی جماعتوں کا اجلاس کل 2 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے، شہباز شریف کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے سربراہان کو دعوت نامے جاری کردیئے گئے ہیں۔
وزیر اعظم کی جانب سے آصف علی زرداری ، مولانا فضل الرحمان، خالد مقبول صدیقی، چوہدری شجاعت حسین سمیت دیگر رہنماؤں کو دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔
وزیر اعظم ہاؤس میں ہونیوالے اجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، شہباز شریف کی جانب سے بحرانوں کے خاتمے کے لیے اتحادیوں سے تجاویز طلب کی جائیں گی۔