سعودی عرب نے ایران میں سرمایہ کاری کا عندیہ دے دیا

سعودی عرب کے وزیرخزانہ محمدالجدعان نے کہا ہےکہ ایران خیر سگالی کا مظاہرہ جاری رکھے تو وہاں سرمایہ کاری کے  وسیع مواقع موجود ہیں۔

ریاض میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے اور خودمختاری کے باہمی احترام کے صورت میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع تک رسائی میں کوئی رکاوٹ نظر نہیں آرہی۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب ایران سے طے پانے والے اس معاہدے پر کاربند ہےجس کا اعلان گذشتہ جمعہ کو سعودی مملکت، ایران اور چین کی طرف سے جاری کردہ سہ فریقی اعلامیہ میں کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں