گمراہ کن اشتہار دینا اماراتی فضائی کمپنی’‘ایمریٹس‘ کو واقعی مہنگا پڑگیا

 نیوزی لینڈ کی ایک عدالت میں اماراتی فضائی کمپنی ’ایمریٹس ‘ کو گمراہ کن اشتہارات دینے پر جرمانہ عائد کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ایمریٹس ایئرلائنز کے خلاف نیوزی لینڈکے مارک مورگن نامی شہری نے شکایت درج کرائی تھی، جس میں ایمریٹس کو نیوزی لینڈ میں اپنی سروسز کی جھوٹی تشہیر کا موردالزام ٹھہرایا گیا تھا۔

مورگن نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے اپنی اہلیہ کے ساتھ نیوزی لینڈ سے برطانیہ جانے کے لیے بزنس کلاس کا ٹکٹ خریدنے سے پہلے فلیٹ بیڈ سیٹوں کے اشتہارات دیکھے، جن میں منی بارز اور جدید ترین تفریحی نظام موجود تھے تاہم اشتہار میں دکھائی گئی پراڈکٹ کی بجائے مورگن کی پرواز 777-300ای آر تھی، جس میں سب سے پرانی بزنس کلاس پراڈکٹ تھی۔ اس کی سیٹوں میں منی بارز نہیں تھے اور نہ ہی یہ مکمل طور پر فلیٹ ہوتی تھیں۔ 

عدالت نے ایئرلائنز کے خلاف جرم ثابت ہونے پر اسے 8ہزار 440ڈالر (تقریباً 23لاکھ 78ہزار روپے) جرمانہ کر دیا گیا۔ ایمریٹس کی طرف سے ٹربیونل میں موقف اختیار کیا گیا کہ فضائی کمپنی کو آپریشنل ضروریات کی وجہ سے مخصوص روٹس پر چلنے والے طیاروں کی اقسام میں تبدیلی کا حق حاصل ہے، کیونکہ کسٹمر کنٹریکٹ کے تحت طیاروں کی قسم کی ضمانت نہیں دی جاتی۔ تاہم ٹربیونل نے ایمریٹس کے اس موقف کو مسترد کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں