صارفین کی بینکوں کیخلاف شکایات لیکن سب سے زیادہ شکایات کس بینک کیخلاف موصول ہوئیں؟

صارفین کی طرف سے شکایات کے حوالے سے حبیب بینک مسلسل دوسرے سال بھی پہلے نمبر پر رہا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق بینک محتسب پاکستان کی طرف سے جاری کیے گئے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حبیب بینک کے خلاف سب سے زیادہ 4ہزار 701شکایات موصول ہوئیں۔ یونائیٹڈ بینک4ہزار 646شکایات کے ساتھ دوسرے اور الائیڈ بینک 3ہزار 95شکایات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

اس کے بعد بالترتیب ایم سی بی بینک کے خلاف 2ہزار 439، بینک الفلاح کے خلاف 2ہزار 439، میزان بینک کے خلاف 1ہزار 752، نیشنل بینک آف پاکستان کے خلاف 1ہزار 357، فیصل بینک کے خلاف 1ہزار 329، سلک بینک کے خلاف 1ہزار 219 اور سٹینڈرڈ چارٹرڈ کے خلاف 1ہزار 23شکایات موصول ہوئیں۔

2022ءمیں بینک محتسب پاکستان کو مجموعی طور پر 30ہزار 493شکایات موصول ہوئیں، جو 2021ءکی نسبت 7فیصد کم تھیں۔ 2021ءمیں 33ہزار 196شکایات آئی تھیں۔ ان شکایات کے تصفیے میں کسٹمرز کو 97کروڑ40لاکھ روپے کا ریلیف دلایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں