ایران میں رواں سال فائر فیسٹول میں آگ لگنے اور دیگر حادثات سے کم از کم 11 افراد ہلاک اور 35 سو سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں زمانہ قدیم سےایرانی سال کے آخری بدھ کی شام کو فائر فیسٹیول منایا جاتا ہے ، جس میں آتشبازی کا زبردست مظاہرہ کیا جاتا ہے جبکہ کچھ افراد بد روحوں کو بھگانے کے لیے آگ سے بھی گزرتے ہیں۔
رواں سال بھی سینکڑوں لوگ خود کو پاک کرنے کے لیے آگ سے گزرے جس دوران آگ لگنے کے باعث 11 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 35 سو سے زائد افراد زخمی ہیں۔
واضح رہے کہ ایرانی سال 20 مارچ کو ختم ہوتا ہے۔