کیا واقعی آئی جی پنجاب نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو “دشمن قرار دے کر مارنے کی ترغیب” دی؟ 

 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ پولیس کے افسران سے خطاب کر رہے ہیں اور دشمن کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ترغیب دے رہے ہیں، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ آئی جی پنجاب دراصل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کو دشمن قرار دیتے ہوئے پولیس افسران کو انہیں مارنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔

اینکر پرسن عمران ریاض خان کی جانب سے بھی یہ ویڈیو  “دشمن قرار دے کر مارنے کی ترغیب دیتے ہوئے IG پنجاب” کے کیپشن کے ساتھ شیئر کی گئی۔ اس ویڈیو پر اپنے رد عمل میں  پنجاب  پولیس کے ترجمان نے کہا ” یہ چند ہفتے پرانی ویڈیو ہے جس میں آئی جی پنجاب میانوالی میں دہشت گرد تنظیم کے حملہ کو پسپا کرنے والے بہادر اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی بات کر رہے ہیں جبکہ آپ اس ویڈیو کے مخصوص حصہ کو غلط رنگ دے کر انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، جو انتہائی نامناسب اور صحافتی بددیانتی ہے۔”

اپنا تبصرہ بھیجیں