ظل شاہ کیس، پولیس یاسمین راشد کو گرفتار کرنے ان کے کلینک پہنچ گئی

لاہور پولیس کی ٹیم سابق صوبائی وزیر یاسمین راشد کو گرفتار کرنے ان کے کلینک پہنچ گئی ہے ۔ 

پولیس کی جانب سے یاسمین راشد کی گاڑی کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے جبکہ یاسمین راشد اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی کا سلسلہ جاری ہے ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں بتایا جا رہا کہ کس کیس میں گرفتار کرنے آئے ہیں،  پولیس کے پاس میری گرفتاری کا کوئی وارنٹ موجود نہیں ہے۔ 

ان کا کہنا ہے کہ میرے خلاف صرف ظل شاہ کا کیس ہے جس میں ضمانت لے چکی ہوں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں