سندھ کے گوداموں سے افسروں نے 40 ہزار ٹن سے زیادہ گندم چوری کرلی

 سندھ کے گوداموں سے حکومتی افسران نے 40ہزار392 ٹن گندم چوری کر لی۔نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق گندم چوری کے الزام میں 67افسران کو معطل کرکے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ گندم چوری کی یہ واردات سندھ کے 10اضلاع میں واقع حکومتی گوداموں میں ہوئی۔ 

ان اضلاع میں دادو، لاڑکانہ، نواب شاہ، قمبر۔شہداد کوٹ، جیکب آباد، خیرپور، سکھر، گھوٹکی، سانگھڑ اور میرپورخاص شامل ہیں۔ اربوں روپے کی گندم چوری کرنے کے اس سکینڈل میں 49فوڈ سپروائزر اور 18فوڈ انسپکٹرز ملوث ہیں، جنہیں معطل کیا گیا ہے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں