ڈیفنس سی کے علاقے سے 35سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس نے نعش مردہ خانے منتقل کر کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقے باووالہ بیدیاں روڈ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے متعلقہ پولیس نے قبضے میں لے کر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔
ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ 35سالہ نامعلوم شخص گندا نالہ کے قریب کوڑے کے ڈھیر سے مردہ حالت میں پایا گیا،متوفی نشے کا عادی تھا اور نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا۔