اسلام آباد ہائیکورٹ ، عمران خان کے وارنٹ منسوخی کی درخواست نمٹا دی گئی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے وارنٹ منسوخی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا اور درخواست نمٹاتے ہوئے  نمٹاتے ہوئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق  سابق وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست پر چیف جسٹس  عامر فاروق نے سماعت کی ، عدالت عالیہ نے قرار دیا ہے کہ عمران خان کی  انڈر ٹیکنگ ٹرائل کورٹ میں پیش کی جائے، ٹرائل کورٹ انڈر ٹیکنگ پر قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کا حکم برقرار  رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں