راوی پار کےعلاقے سے 8 سالہ بچہ اور2 لڑکیاں میں اغواء

 راوی پارکے علاقے سے  8سالہ بچے، نوعمرطالبہ اورجواں سالہ لڑکی کو اغواء کرلیاگیا ۔بتایا گیا کہ لاہور روڈ کی آبادی باوے دا کٹیا میں نامعلوم افراد نے نویں جماعت کی طالبہ(ق) کو اغواء کرلیا اور فرار ہو گئے ۔بتایا جاتا ہے کہ ریاض حسین کی بیٹی اکیڈمی جارہی تھی کہ راستے میں نامعلوم افراد نے اغواء کر کے لے گئے فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ کوٹ عبدالمالک قریب نامعلوم افراد نے محنت کش کی جوان سال بیٹی (ن) کو اغواء کرلیا ۔فیکٹری ایریا پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف اغوا ء کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا .تھانہ فیروزوالہ علاقے میں نامعلوم افراد نے8سالہ لڑکے کو اغواء کر لیا پولیس نے  مقدمہ درج کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں