پولیس کی طرف سے گرفتاری کا یقین ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی معاملات چلانے کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا۔ صحافی صابر شاکر کے مطابق عمران خان نے پارٹی امور چلانے کیلئے کمیٹی بنادی ہے۔ اس کمیٹی میں کون کون شامل ہے؟ اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔
خیال رہے کہ پولیس کی جانب سے عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے زمان پارک میں آپریشن کیا جا رہا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری نے آنسو گیس، واٹر کینن اور لاٹھی چارج کرتے ہوئے پی ٹی آئی کارکنوں کو منتشر کردیا ہے اور عمران خان کے گھر کے قریب پہنچ گئی ہے۔ کسی بھی وقت عمران خان کی گرفتاری کی خبر آنے کا امکان ہے۔