فرح گوگی کو اشتہاری قرار دے دیا گیا

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کو اشتہاری قرار دے دیا۔

جیو نیوز کے مطابق عدالتی اشتہار میں کہا گیا ہے کہ فرحت شہزادی کو 30 دن میں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔ فرح گوگی اپنے خلاف جاری تحقیقات سے بچنے کیلئے ملک سے پہلے ہی فرار ہے، ان کے خلاف منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید ثبوت ایف آئی اے نے حاصل کرلیے ہیں۔

 فرح گوگی نے کرپشن، رشوت ستانی، غیرقانونی سیاسی اثر و رسوخ اور دباؤ سے اربوں روپے کمائے، انہوں نے منی لانڈرنگ کے ذریعے اثاثہ جات بنائے۔ تحقیقات کے دوران فرح گوگی کے نام پر اربوں روپے کے بینک اکاؤنٹ ملنے کا انکشاف ہوا ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ انٹرپول کے ذریعے فرح گوگی کوگرفتار کرکے پاکستان لایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں