عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے

لاہور میں سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کیلئے زمان پارک پر پولیس کے چھاپے کیخلاف پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ملک بھر میں شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تحریک انصاف کے کارکنوں نے کراچی میں داؤد چورنگی، کیماڑی، لیاری نیٹی جیٹی، حب ریور روڈ، باچاخان چوک بنارس پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور ٹریفک بلاک کردیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ضلع سینٹرل میں بورڈ آفس، 4 کے چورنگی، ضلع شرقی میں راشد منہاس روڈ، سہراب گوٹھ  اور ضلع ساؤتھ میں شاہین کمپلیکس، تین تلوار پر احتجاج کیا جارہا ہے۔

پشاور میں پی ٹی آئی کارکنوں نے پریس کلب کے سامنے جمع ہوکر احتجاج کیا جبکہ کارکنوں کی جانب سے کچھ سڑکیں بھی بند کردی گئیں، راولپنڈی میں پی ٹی آئی کارکنوں کو احتجاج کیلئے کمیٹی چوک پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سکھر میں بھی پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں