وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے ہر صورت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کا اعلان کردیا۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا “عدالت سے بھاگے ہوئے اس شخص کو عدالت کے حکم پر گرفتار کریں گے اور گرفتار کر کے وہاں پیش کریں گے۔
اس سے قبل فیض پور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی ایک فتنہ ہے، یہ اس ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلانا چاہتا ہے، اگر اس کو ووٹ کی طاقت سے مائنس نہ کیا تو یہ فتنہ اس قوم اور ملک کو کسی حادثے سے دوچار کرے گا۔ یہ پچھلے 15 سے 20 دن سے اپنے گھر میں بیڈ کے نیچے چھپا ہوا ہے، آج بھی ایک چوہے کی طرح اپنے گھر میں چھپا ہوا ہے لیکن آج اس کو نکالیں گے اور گرفتار کریں گے۔