تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر علیمہ خان بھائی کے دفاع کیلئے زمان پارک پہنچ گئیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ کی تعمیل اور گرفتاری کیلئے اسلام آباد پولیس زمان پارک پہنچ چکی ہے،پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے سخت مزاحمت کی جارہی ہے، پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پتھراﺅ پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیاجس پر پی ٹی آئی کارکن پیچھے ہٹ گئے،پولیس کی جانب سے کارکنوںپر واٹر کینن کا استعمال کیا جارہا ہے، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان زمان پارک پہنچ گئیں.