کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈکوچ معین خان نے کپتان سرفراز احمد کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔
مسلسل چوتھے سال ایونٹ کے پلے آف مرحلے میں کوالیفائی نہ کرنے پر ہیڈکوچ معین خان نے سرفراز احمد کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مسلسل دو سالوں سے پاکستان کے ٹی20 سکواڈ میں کم بیک کی کوشش کررہے ہیں لیکن انہیں ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے تیز کھیلنا پڑے گا کیونکہ رضوان نے اپنی پوزیشن تقریباً پکی کرلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نے اعتراف کیا کہ ملتان سلطانز کیلئے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرنے والی رائیلی روسو کو ریلیز کرنا بھی بڑی غلطی تھی، جس کا مجھے افسوس ہے کیونکہ دونوں کی جوڑی اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے ناقابلِ یقین کارکردگی پیش کررہی ہے۔
معین خان نے کہا کہ اعظم خان کو رواں سیزن میں اسلیے ریلیز کیا کہ کپتان کی بطور کیپر موجودگی کے باعث انکی جگہ نہیں بن رہی تھی۔