سعودی آرامکو  نے  ایک سال میں اتنے پیسے کمالیے جتنا پاکستان کا قرضہ بھی نہ ہوگا

 توانائی کی بڑی کمپنی سعودی عربین آئل کمپنی (آرامکو)  کا 2022 میں خالص منافع   46.46 فیصد بڑھ کر  604.01 ارب ریال  (161 ارب ڈالر) تک پہنچ گیا، جو کہ تیل کی بڑھتی  قیمتوں، فروخت کے بڑھتے ہوئے حجم اور ریفائنڈ مصنوعات کے مارجن میں بہتری کی وجہ سے ہواہے۔

عرب نیوز کے مطابق  2021 میں سعودی آرامکو کا کل خالص منافع  412.4 ارب ریال تھا۔ ریاض میں قائم فرم کی 2022 میں مجموعی  آمدنی   622.63 ارب ریال  رہی  جو 2021 کے مقابلے میں 48.15 فیصد زیادہ ہے۔

مالیاتی نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے  آرامکو کے صدر اور سی ای او امین ایچ ناصر نے کہا ‘آرامکو نے 2022 میں ریکارڈ مالیاتی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے تیل کی قیمتیں مضبوط ہوئیں۔ ہم نے توانائی کی سلامتی اور پائیداری سے نمٹنے کے مقصد کے ساتھ ویلیو چین میں صلاحیت  کی تعمیر کرتے ہوئے اپنی طویل مدتی حکمت عملی پر بھی توجہ مرکوز رکھی۔’

اس کے علاوہ سعودی آرامکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے  2022 کی چوتھی سہ ماہی کے لیے  73.15  ارب ریال  کے کل نقد منافع کا اعلان کیا جو کہ گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں چار  فیصد  زیادہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں