خاتون سے گینگ ریپ اور سگریٹ سے جلانے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا

سرگودھا کی عدالت نے خاتون سے گینگ ریپ اور سگریٹ سے جلانے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج محمد سلمان نے 2 ملزمان کو گینگ ریپ اور جلے ہوئے سگریٹ سے جسم پر داغ لگانے پر 2 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی، تیسرے ملزم کو عدم گرفتاری پر اشتہاری قرار دیدیا جبکہ چوتھے ملزم کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے رواں برس 22 فروری کو خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر ان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں