کچہری کے احاطے میں خاتون کی فائرنگ، وکیل اور منشی زخمی ، جوابی فائرنگ سے خاتون ہلاک

تاندلیانوالہ میں کچہری کے احاطے میں خاتون نے وکیل اور اس کے منشی پر فائرنگ کردی، پولیس کی فائرنگ سے خاتون ہلاک ہو گئی۔ تاندلیانوالہ کی کچہری میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں خاتون نے فائرنگ کرکے وکیل اور اس کے منشی کو زخمی کردیا،پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور خاتون موقع پر دم توڑ گئی ۔زخمی وکیل اور منشی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،پولیس نے خاتون کی لاش تحویل میں لے لی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں